ادبی مرکز کمراز کے اہتمام اور کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے پروقارحسینی مشاعرہ کاانعقاد

Home Latest Events   •   ادبی مرکز کمراز کے اہتمام اور کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے پروقارحسینی مشاعرہ کاانعقاد
ادبی مرکز کمراز کے اہتمام اور کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے پروقارحسینی مشاعرہ کاانعقاد

ادبی مرکز کمراز کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے وعدہ بند ہے 

(صدرِ ادبی مرکز کمراز)

بارہمولہ
۳ اگست

ادبی مرکزکمراز جموں وکشمیر کے اہتمام اور جموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے مرکز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں ایک شاندار اور پُروقار حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔یہ مشاعرہ اپنی نوعیت کا منفرد مشاعرہ تھا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقتدر شعراے کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حُسین اور دیگر شہدائے کربلا کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ مشاعرے کی صدارت نامور ادیب، ایسے نگار اور ماہرِ تعلیم پروفیسر محمد زماں آزردہ نے کی،جبکہ کشمیری زبان کے معروف شاعر اور ساہتیہ اکاڈمی نئی دہلی میں کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینیر پروفیسر شاد رمضان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایوان میں موجود رہے۔ ان کے ہمراہ بُزرگ شاعر اور سینئر ممبر ادبی مرکز کمراز سید سعد الدین سعدی، شہناز رشید اور صدرِ ادبی مرکز کمراز محمد امین بٹ بھی ایوان میں موجود تھے۔

 مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ دائرہ ادب دلنہ کے صدر محمد افضل افضل نے انجام دیا، جبکہ نعت بحضور سرورکائنات پڑھنے کی سعادت جاوید اقبال ماوری کو حاصل ہوئی۔

اس موقعے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوے صدر مرکز محمد امین بٹ نے کہا کہ مرکز کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لئے وعدہ بند ہے۔

 اپنے خطبے میں مہمان خصوصی پروفیسر شاد رمضان نے ادبی مرکز مرکز کمراز کو زبان و ادب کا محافظ قرار دیتے ہوے اس کے رول کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں امام عالی مقام کے تیں اپنے گلہاے عقیدت بھی نچھاور کئے۔

 صدارتی خطبے میں پروفیسر محمد زمان آزردہ نے امام حسین کی شہادت کو اسلام کی بقاءکا ضامن قرار دیتے ہوے جموں و کشمیر کلچرل اکادمی اور ادبی مرکز کمرازکو مبارکباد پیش کی۔

 مشاعرے میں جن مقتدر شعرا نے
 امام عالی مقام کے حضور اپنے گلہائے عقیدت پیش کئے ان میں ،قاضی غلام محمد گلشن،فاروق سمبلی، رشید روشن، سید عباس جوہر، سید اخترمنصور، سید نادم بخاری، شیرعلی مشغول، سید محمد مدنی،غلام حسن عجمی، مجروع کشمیری، شبنم گلزار، مقبول فائق، راشد منظور ، نثار اعظم، عادل اشرف لولابی، سلیم یوسف، ریاض ربانی ، جانان الطاف، مسعود شاداب، سرور ہاشمی، آفاق دلنوی، عاشق حسین زاہد، ارشد محی الدین، منتظر ابراہیم اورقاضی فداکے علاوہ شہناز رشید، پروفیسر شاد رمضان، سید سعد الدین سعدی اور پروفیسر محمد زمان آزردہ شامل ہیں۔

اس دوران ادبی مرکز کمراز کی طرف سے پروفیسر شاد رمضان کو سینٹرل یونیورسٹی گاندربل میں
بحیثیتِ وِزِٹنگ آفیسر تعینات ہونے پر شال پوشی کی گئی

مشاعرے کے اختتام پر مرکز کے صدر محمد امین بٹ نے تحریک شکرانہ پیش کیا۔مشاعرے کے آغاز میں مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے اس پروقار مشاعرے کی افادیت اور ایسے پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے مرکز کے کردار کے اجاگر کیا۔ مشاعرے کی تشہیر کرنے میں مرکز کے میڈیا سیکریٹری جمیل انصاری نے اپنے فرائض انجام دئیے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مرکز کے سیکریٹری فاروق شاہین نے انجام دئے۔

 مشاعرے میں حصہ لینے والوں کے علاوہ جن دیگر شخصیات نے اس بابرکت مجلس میں شرکت کی اُن میں مرکز کے نائب صدر شاکر شفیع، مجید مجازی،ظہور ہائیگامی، نذیر ابنِ شہباز، عابد اشرف، قاضی پرویز دلنوی، سابق پرنسپل عبدالرشید ملک، غلام الدین بہار، جی ایم ماہر، توقیر افضل، محمد علی،محمد متقی ، ماجد گنائی ، قاضی شفیق ،مدثر احمد ڈارقابلِ ذکر ہیں۔

News Latest News

اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہرِ تعلیم کی خدمات کو خراجِ عقیدت سرینگر 27 اکتوبر 2025 جمیل انصاری اردو زبان و ادب کے ممتاز شاعر، معلم اور مفکر سیفی

By adbimarkaz

ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "بے پَے تلاش" کی باوقار تقریبِ رونمائی ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی اور مجلس النسا، سوپور کے اہتمام

By adbimarkaz

*ساہیتیہ اکاڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ادیبوں کو ادبی مرکز کمراز کی طرف سے مبارکباد* *اظہار مبشر اور سائقہ سحر کو ملے اعزازات* سرینگر ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر

By adbimarkaz