شاکر شفیع ادبی مرکز کمراز کے نائب صدر اوّل نامزد اور موجودہ قیادت کی مدتِ کار میں تین سال کی توسی
ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر نے کی آج ” کشمیری زبان کو درپیش موجودہ مسایل بشمولِ زبان کے تحفظ کے لئے رسم الخط کی اہمیت “ کے موضوع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں وادی کے مقتدر ادیبوں، دانشوروں، قلمکاروں،موسیقاروں ، صحافیوں اورسیول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت اردو اور کشمیری زبان کے معروف قلمکار پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی، اُن کے ہمراہ پروفیسر نسیم شفائی اور صدر مرکز محمد امین بٹ بھی ایوان میں موجود رہے۔
اجلاس میں کشمیری زبان کو درپیش موجودہ مسائل بشمولِ زبان کے تحفظ کے لئے رسم الخط کی اہمیت اور چلینجز کو لیکر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کشمیری زبان کے رسم الخط میں تبدیلی کرنے کی کوشش کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوے اجلاس میں سرکار کو اس بات سے کیا آگاہ کیاگیا کہ نستعلیق ہی کشمیری زبان کا معتبراور تسلیم شدہ رسم الخط ہے اور اس میں تبدیلی سے اِس زبان کی تاریخی اور تمدنی اہمیت کو نقصان پہنچے گا۔
اجلاس میں شرکاءنے سرکار سے پرزور مطالبہ کیا کہ کشمیری زبان کو کلاسیکل زبان کا درجہ دیا جاے اور سرکاری زبان کی حیثیت سے اس کے جو حقوق ہیں اُن کے تحفظ کو یقینی بنایا جاے۔ موجودہ سرکار کے ذریعے ان معاملات کا ازالے کرانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے صدرِ ادبی مرکز کمراز کو اختیارات دئے گئے۔
اجلاس کے صاحبِ صدرپروفیسر محمد زمان آزردہ نے ادبی مرکز کمراز کی اس کاوش کی سراہنا کرتے ہوئے حاضرین کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں اس قسم کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں جن مقتدر شخصات نے شرکت کی اُن میں پروفیسر فاروق فیاض، عیاش عارف، شبیر مجاہد، وحید جیلانی، الطاف حسین، شکیل الرحمان، عنایت گُل، شفیع احمد،غلام محمد دلشاد، ذوالفقار احمد، رخسانہ جبین، غلام نبی ڈار حاجنی، شکیل قلمندر، اعجاز الحق، اعجاد احمد ککرو، سرپرست ادبی مرکز کمراز ڈاکٹر رفیق مسعودی، اشفاق لون، ڈاکٹر شفقت الطاف، مشتاق احمد مشتاق، گلزار احمد گنائی، شبیرمیزان شامل ہیں۔ اس اہم اور خصوصی اجلاس کے اختتام پر ادبی مرکز کمراز کے نائب صدر اول شاکر شفیع نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے دوران کاروانِ ادب ڈب گاندربل کے سینئر ممبر سید مسعود شاداب کا شعری مجموعہ ” کتھ سبزان ہنز“ کی رونمائی بھی انجام دی گئی۔
اجلاس سے پہلے صبح 11:00بجے ادبی مرکز کمراز کے مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ کانفرنس روم ٹیگور ہال میں صدر مرکز محمد امین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے آغاز میں جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا جس پر بعد میں سیر حاصل بحث ہوئی۔ میٹنگ میں یہ اہم فصیلہ لیا گیا کہ ادبی مرکز کمراز کے عہدیداران کے توسیع کار میں باتفاقِ راے تین سال کی مدت کا اضافہ کیا گیا۔ سبھی ممبران نے مشترکہ طور پر موجودہ عہدیداران کی مدت میں توسیع کی توثیق کی۔ اس موقعہ پر شاکر شفیع کوباتفاقِ راے ادبی مرکز کمراز کا نایب صدر اوّل منتخب کیا گیا
ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر شرف کمراز 2021 *ڈاکٹر عیاش عارفن کوٛر اَز جَمہِ جناب پران کشور جی یَس سۄ « شرفِ کمراز » ایواڈ پیش- یُس عارف صأبن
از 21فروری 2025سپد ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کہ اہتمام یو ٹی ہندین سارنے ضلہٕ،تہٕ تأصیل ستھر علاوٕ پرتھ علاقس منز ماجہ زیو ہند عالمی دوہ کہ حوالہ بسیار
*جموں میں ادبی مرکز کمراز کی 45 ویں تواریخی کشمیری کانفرنس منعقد* جموں/جمیل انصاری/ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کے اہتمام اورجموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے کے ایل