خواتین کا زبان اور ثقافت کے تحفظ میں اہم رول

Home | Latest News   •  
خواتین کا زبان اور ثقافت کے تحفظ میں اہم رول

ادبی مرکز کمراز کے جنرل کونسل اجلاس میں خواتین کی شراکت پر زور

بارہمولہ / 4 مئی
 
جمیل انصاری/آج بارہمولہ میں ادبی مرکز کمراز کا سالانہ اجلاس مرکز کے صدر دفتر پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادبی مرکز کمراز کے جنرل کونسل ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پروفیسر محمد زماں آزردہ، پروفیسر شاد رمضان اور الحاج غلام نبی ڈار بحثیت مبصرین شامل رہے۔ اجلاس کے آغاز میں مرکز کے معتمد مالیات مجید مجازی نئے سال کا میزانیہ پیش کیا۔ اس کے بعد صدر مرکز محمد امین بٹ نے تنظیم کی کارکردگی کا ایک خاکہ پیش کرتے ہوے سبھی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جی این شاکر نے مجلسِ عاملہ کے 14 اپریل کے فیصلے کی توثیق کی قرار داد پیش کی۔ اس قرارداد کو اجلاس نے یک زبان ہوکر پاس کیا۔ اس فیصلے کی رو سے ادبی مرکز کمراز کی موجودہ قیادت کی مدت کار میں مزید تین سال کا اضافہ کیا گیا۔اجلاس میں صدر مرکز نے زبان اور ثقافت کے تحفظ اور ترویج میں خواتین کے رول کو اجاگر کرتے ہوے زور دیا کہ خواتین کو اس ضمن میں آگے آکر اپنا رول نبھانا چاہیے۔ انہوں نے اس موقعہ پر مرکز کے مجلسِ عاملہ میں پانچ خواتین ممبران کو نامزد کرنے کی تجویز بھی پیش کی، جس کی تائید پورے اجلاس نے یک راے ہوکر کی۔ اس موقعہ پر مرکز کے خزانچی کے عہدے کا نام بدل کر، سیکریٹری فائنانس رکھنے کی قرارداد بھی پاس کی گئی۔ صدر مرکز نے تنظیم سے منسلک اکائیوں سے گذارش کی کہ وہ مجلس شوریٰ کے لئے خواتین ممبران کی نامزدگی کو ترجیع دے ایک خواتین ممبر کی نامزدگی کو یقینی بنائیں۔ اس اجلاس کے موقعہ پر پروفیسر شاد رمضان نے ادبی مرکز کمراز کو کشمیری زبان کا ترانہ بھی نذر کیا۔ پروفیسر محمد زماں آزردہ نے اپنے صدارتی خطبے میں ادبی مرکز کمراز کی تاریخ کے تناظر میں مرکز کے کام کی سراہنا کی۔ انہوں نے مرکز کی ان تاریخ ساز کامیابیوں کا تذکرہ بھی کیا جو کشمیری زبان کی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اجلاس کے آغاز میںصدرِ دایرہ ادب دلنہ محمد افضل بٹ نے تلاوتِ کلامِ پاک اور سید نادم بخاری نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔اجلاس میں الحاج غلام نبی ڈار نے تمام مرحومین کے حق میں دعاے مغفرت پیش کی۔ سرپرست ادبی مرکز کمراز ڈاکٹر رفیق مسعودی نے تحریک شکرانہ پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے انجام دئے

Latest UpdatesMore In This Section

ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "بے پَے تلاش"

By adbimarkaz

*ساہیتیہ اکاڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ادیبوں کو ادبی مرکز

By adbimarkaz

ادبی مرکز کمراز کے جنرل کونسل اجلاس میں خواتین کی

By adbimarkaz

Events Latest Events

Masoodi’s Panun Doud Panen Dug released

Adbee Markaz Kamraz (AMK) today organised a literary function to releasee “Panun Doud Panen Dug,”the Kashmiri poetic collection of its Vice-President Dr Rafeeq Masoodi. Prof Rahman Rahi presided over the function with Muhammad Yusuf Taing, Muhammad Shafi Pandit, Dr Aziz Hajni and Dr Shujaat Bukhari in the presidium. Dr Masoodi’s

By adbimarkaz

“Haawes” released

Soz announces Rs 10 lakh for AMK Cultural Complex Hailing the efforts of Adbee Markaz Kamraz in promotion and preservation of Kashmiri language, Member Parliament Prof Saif-u Din Soz today announced ten lakh rupees more from MPLADS for the under-construction Cultural Complex at Kanispora Baramulla. Speaking in a literary function

By adbimarkaz

Gowhar”s “Arg-e-Ashud” released

Kashmiri language gets first novel of its kind Adbee Markaz Kamraz (AMK) today organised a literary event at the Taseer Hall of Amar Singh College Srinagar in which “Arg-e-Ashud,” a Kashmiri novel of noted poet and novelist Ghulam Nabi Gowhar and its English adaptation “Torch bearer in dark circle” were

By adbimarkaz