ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "بے پَے تلاش" کی رونمائی

Home | Latest News   •  
ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے

ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "بے پَے تلاش" کی باوقار تقریبِ رونمائی ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد

ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی اور مجلس النسا، سوپور کے اہتمام سے یادگار ادبی نشست

آج یعنی 24 مئی 2025ء ٹیگور ہال سرینگر میں مجلسُ النّساء، سوپور کے زیرِ اہتمام اور ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی سرپرستی میں ایک شاندار اور پُروقار ادبی تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف ادیب، شاعر، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دور درشن اور ادبی مرکز کمراز کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "ب٘ے پَے تلاش" کی رونمائی انجام دی گئی۔

تقریب کی صدارت ممتاز ماہرِ تعلیم، ادیب اور دانشور پروفیسر محمد زمان آزردہ نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، ڈاکٹر جی این ایتو موجود تھے۔ ایوانِ صدارت میں نامور شخصیات جیسے پروفیسر شاد رمضان، پروفیسر نسیم شفائی، ممتاز شاعر رفیق راز، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور صاحبِ کتاب ڈاکٹر رفیق مسعودی بھی جلوہ افروز تھے۔

تقریب کے انعقاد میں چایا گروپ آف ہوٹلز، کارپس انٹرپرائزز اور الخدام حج و عمرہ سروسز کا خصوصی تعاون شامل رہا۔ آغاز نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جو غلام محمد دلشاد (صدر، ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ) نے نہایت عقیدت سے پیش کی۔ بعد ازاں ممتاز دانشور ڈاکٹر سوہن لال کول کا تبصرہ آڈیو پیغام کی صورت میں سنایا گیا جبکہ پروفیسر شفقت الطاف نے کتاب پر ایک جامع اور فکری مقالہ پیش کیا۔

ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے استقبالیہ خطاب میں ڈاکٹر رفیق مسعودی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کشمیری زبان و ادب اور ادبی مرکز کمراز کے لیے اُن کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کشمیری زبان کے تحفظ میں خواتین کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں کارپس انٹرپرائزز کی جانب سے معزز مہمانوں کو گلدستے اور یادگاری تمغے پیش کیے گئے۔
معروف شعراء و ادباء رفیق راز، پروفیسر نسیم شفائی اور پروفیسر شاد رمضان نے ڈاکٹر رفیق مسعودی کو ایک حساس اور جدید طرز کا شاعر قرار دیتے ہوئے ادبی مرکز کمراز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جی این ایتو نے مرکز سے اپنی دیرینہ وابستگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے علمی و ادبی کردار کو سراہا اور ڈاکٹر مسعودی کو ان کے نئے شعری مجموعے پر دلی مبارکباد دی۔

صدارتی خطاب میں پروفیسر محمد زمان آزردہ نے ادبی مرکز کمراز کو ایک تاریخ ساز ادارہ قرار دیا اور ڈاکٹر رفیق مسعودی کو عہدِ حاضر کے ایک منفرد لب و لہجے کے شاعر کے طور پر سراہا۔

تقریب میں ریاست کے طول و عرض سے آئے ہوئے نامور اہلِ قلم، دانشور، سماجی کارکنان، سیاسی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں ڈاکٹر رفیق مسعودی نے تمام شرکاء، مہمانانِ گرامی، منتظمین اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے اختتام پر اظہارِ تشکر پیش کیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

Latest UpdatesMore In This Section

ڈاکٹر رفیق مسعودی کے کشمیری شعری مجموعے "بے پَے تلاش"

By adbimarkaz

*ساہیتیہ اکاڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ادیبوں کو ادبی مرکز

By adbimarkaz

ادبی مرکز کمراز کے جنرل کونسل اجلاس میں خواتین کی

By adbimarkaz

Events Latest Events

Masoodi’s Panun Doud Panen Dug released

Adbee Markaz Kamraz (AMK) today organised a literary function to releasee “Panun Doud Panen Dug,”the Kashmiri poetic collection of its Vice-President Dr Rafeeq Masoodi. Prof Rahman Rahi presided over the function with Muhammad Yusuf Taing, Muhammad Shafi Pandit, Dr Aziz Hajni and Dr Shujaat Bukhari in the presidium. Dr Masoodi’s

By adbimarkaz

“Haawes” released

Soz announces Rs 10 lakh for AMK Cultural Complex Hailing the efforts of Adbee Markaz Kamraz in promotion and preservation of Kashmiri language, Member Parliament Prof Saif-u Din Soz today announced ten lakh rupees more from MPLADS for the under-construction Cultural Complex at Kanispora Baramulla. Speaking in a literary function

By adbimarkaz

Gowhar”s “Arg-e-Ashud” released

Kashmiri language gets first novel of its kind Adbee Markaz Kamraz (AMK) today organised a literary event at the Taseer Hall of Amar Singh College Srinagar in which “Arg-e-Ashud,” a Kashmiri novel of noted poet and novelist Ghulam Nabi Gowhar and its English adaptation “Torch bearer in dark circle” were

By adbimarkaz